’’خالی گھر کا بل 21ہزار ریال‘‘شاہ فیصل کے پوتے نے محکمہ بجلی کے حکام سے وضاحت طلب کرلی

’’خالی گھر کا بل 21ہزار ریال‘‘شاہ فیصل کے پوتے نے محکمہ بجلی کے حکام سے ...
’’خالی گھر کا بل 21ہزار ریال‘‘شاہ فیصل کے پوتے نے محکمہ بجلی کے حکام سے وضاحت طلب کرلی

ریاض (ویب ڈیسک) بجلی کے زائد بل نے سعودی شاہی خاندان کو بھی پریشان کردیا۔ٹوئٹر پر سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ فیصل کے پوتے نے بجلی کی زائد بلنگ کا کھل کر اظہار کیا۔

نوائے وقت کے مطابق   شہزادہ سعود محمد العبداللہ الفیصل نے لکھا محکمہ بجلی نے جدہ میں 400 میٹر رقبے کے گھر کا ماہانہ بل 21ہزار ریال کا بھیجا ہے  جس عرصے کابل محکمہ بجلی نے بھیجا اس دوران یہ گھر خالی پڑا تھا۔ متاثرہ شہزادے نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی ہے اور لکھا کہ ان کا گھر کبھی بھی حکومتی خرچے پر نہیں رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے فرمانبروا شاہ سلمان کے حکم پر جنوری 2018ء سے شاہی خاندان کے تمام افراد یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی روک دی تھی۔

مزید : عرب دنیا

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...