بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک
بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک

نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں گرنے کا واقع اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال کے علاقے دھوما کوٹ میںپیش آیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آپریشن کے دوران 20 مسافروں کی لاشیں نکال لی جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہونے کے باعث ہلاک افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...