گوجرانوالہ :ریحام خان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دائر

گوجرانوالہ :ریحام خان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دائر
گوجرانوالہ :ریحام خان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دائر

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور اینکرپرسن ریحام خان کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ گرجاکھ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردین کا مذاق اڑایا ہے،ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

واضح رہے کہ اینکرپرسن ریحام خان نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر داڑھی لگا رکھی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...