مصباح الحق کس جماعت کی سپورٹ کررہے ہیں؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد بالآخر حقیقت سامنے آگئی، خود ہی اعلان کردیا

مصباح الحق کس جماعت کی سپورٹ کررہے ہیں؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد بالآخر ...
مصباح الحق کس جماعت کی سپورٹ کررہے ہیں؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد بالآخر حقیقت سامنے آگئی، خود ہی اعلان کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے این اے 131 سے امیدوار کو سپورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ”اب تک “ کی جانب سے ٹویٹر پر خبر شیئر کی گئی کہ ”کرکٹرمصباح الحق کااین اے131پرپی پی کےامیدوارعاصم محمودکی حمایت کااعلان“ جس پر سابق کھلاڑی خود میدان میں آ گئے اور جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” نجی ٹی وی اس طرح کی افواہیں پھیلانے پر شرم آنی چاہی ، یہ میڈیا ہاﺅس لیگل نوٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ این اے 131 میں بڑی جنگ دیکھنے میں آئی گی کیونکہ یہاں پر ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے مقابلے میں خود عمران خان میدان میں اتر رہے ہیں جبکہ اسی حلقے میں برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد بھی الیکشن لڑرہے ہیں ۔

مزید : کھیل