ق لیگ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے:اسد عمر

ق لیگ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے:اسد ...
ق لیگ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے:اسد عمر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ساتھ ملکی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے جبکہ تاجر رہنما اجمل بلوچ باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور ق لیگ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرکا کہنا تھا کہ 5سال میں اسلام آبا د میٹروپر50ارب روپے لگائے گئے اور اس کے علاوہ کسی یو سی میں ایک پیسہ نہیں لگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کی ق لیگ کے ساتھ ملکی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے جبکہ تاجر رہنما اجمل بلوچ باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد