چیف جسٹس کا راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کا دورہ،چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی کی سرزنش،15 دن میں رپورٹ طلب

چیف جسٹس کا راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کا دورہ،چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی کی ...
چیف جسٹس کا راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کا دورہ،چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی کی سرزنش،15 دن میں رپورٹ طلب

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے راولپنڈی میں زچہ وبچہ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا،چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی کی سرزنش کی،اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہسپتال کا ساراسٹرکچرتباہ ہو گیا،ہسپتال کی تعمیر فوری طور پر شروع کریں ،کسی کو ایک دن کی بھی چھٹی نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ جو بھی فنڈز درکار ہیں سب ملیں گے ،قانونی طور پر درکار ہر قسم کی مدد کریں گے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 18 ماہ میں ہسپتال ہر صورت فعال ہوناچاہئے،15 دن میں رپورٹ دیں ہسپتال کی چابی کب حوالے کریں گے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی