ٍ شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد ، مرچیں لگے ڈنڈے سے شرمناک سلوک

ٍ شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد ، مرچیں لگے ڈنڈے سے شرمناک سلوک
ٍ شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد ، مرچیں لگے ڈنڈے سے شرمناک سلوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ویب ڈیسک) دوسری شادی کرنے کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے اپنے والد اور بھائی بہن کے ہمراہ بیوی کو  بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘ ڈنڈے کو مرچیں لگا کر شرمناک ، انسانیت سوز سلوک کیا۔ روبینہ مائی کو بہاول وکٹوریا ہسپتال داخل کرادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ خبریں کے مطابق موضع جندو حسن تھانہ مسافر خانہ کی رہائشی روبینہ مائی کی شادی محمد آصف ارائیں سے ہوئی جس سے اس کے تین بچے پیدا ہوئے۔ محمد آصف دوسری شادی کا خواہشمند تھا لیکن اجازت نہ ملنے پر تکرار عروج پر تھی۔ گزشتہ روز محمد آصف نے سوٹی سے تشدد کیا۔ اسی اثناء میں محمد آصف کے بھائی محمد ارشد اور محمد اعجاز اور ان کا والد محمد رمضان اور بہن شمیم بی بی آگئے اور انہوں نے دروازہ بند کر دیا اور سب نے مل کر تشدد کیا، ڈنڈے پر مرچیں لگا کر انسانیت سوز سلوک کیا۔ چیخ و پکار پر محمد افضل ‘ اللہ بخش وغیرہ آگئے اور روبینہ کو ملزمان سے جان بخشی کرائی اطلاع پر پولیس اور نوابزادی سائرہ عباسی موقع پر پہنچ گئے اور روبینہ مائی کو زخمی حالت میں ہستپال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ انسانیت سوزواقعہ کی نوابزادی سائرہ عباس ‘ ڈاکٹر محمد نیاز و دیگر لوگوں نے شدید مذمت کی اور آر پی او ، ڈی پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔