پی ایس65 کے اہل علاقہ کا متحدہ امیدوارندیم صدیقی کاگھیراؤ،تقریر کرنے سے روک دیا

Jul 01, 2018 | 13:39:PM

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس65 کے اہل علاقہ نے متحدہ امیدوارندیم صدیقی کاگھیراؤ کرلیا اور شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ،ووٹرز کا کہنا تھا کہ آج ہم بولیں گے ،ہمارے بولنے کادن ہے،پہلے حساب دو۔۔پھر ووٹ لو۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوا یم پاکستان کے امیدوارندیم صدیقی کو پی ایس65 سے ووٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا۔حلقے میں آتے ہی اہل علاقہ نے ندیم صدیقی کوتقریر کرنے سے روک دیا ۔اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے ووٹرزکا کہنا تھا کہ پہلے بتائیں سابق ایم اے زبیراحمد نے علاقہ کیلئے کیا کیا؟آج ہم بولیں گے ،ہمارے بولنے کادن ہے،آپ پہلے حساب دو۔۔پھر ووٹ لو۔

مزیدخبریں