این اے 53 ،طارق فضل چودھری کے بھائی شاہد خاقان کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے

این اے 53 ،طارق فضل چودھری کے بھائی شاہد خاقان کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے
این اے 53 ،طارق فضل چودھری کے بھائی شاہد خاقان کے مقابلے میں کھڑے ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ،انتخابات کے دوران خونی رشتے مختلف جماعتوں میں بٹ کر رہ گئے کہیں کوئی پیارا مسلم لیگ ن کو سپورٹ کر رہا ہے تو دوسرا پی ٹی آئی کی حمایت کررہا ہے اور کوئی آزاد میدوار کے ساتھ ہیں۔
ایسی ہی صورتحال قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 میں سامنے آئی ہے جہاں سابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری مسلم لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں وہیں ان کے آصف فضل چودھری آزاد حیثیت میں کھڑے ہیں اورمسلم لیگ کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ این اے53سے عمران خان ، عائشہ گلالئی اورشاہد خاقان عباسی امیدوارہیں۔