بلاول آج لیاری سے انتخابی مہم شروع کریں گے:ترجمان

بلاول آج لیاری سے انتخابی مہم شروع کریں گے:ترجمان
بلاول آج لیاری سے انتخابی مہم شروع کریں گے:ترجمان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ بلاول آج لیاری سے انتخابی مہم شروع کریں گے جس کے بعد وہ شہر شہر جائیں گے،بلاول شہید نانا اوروالدہ کا مشن لےکرنکلے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں عوامی منشور صرف پیپلز پارٹی نے دیا اور مخالفین کے پاس کچھ بھی نہیں، نئے اور پرانے لاڈلے منشور پر نہیں بلکہ الزام تراشی اور گالم گلوچ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشور میں ہر طبقے کے مسائل کا حل دیا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی