آزاد امیدوارں کو بیل کا نشان نہ دینے کا حکم

آزاد امیدوارں کو بیل کا نشان نہ دینے کا حکم
آزاد امیدوارں کو بیل کا نشان نہ دینے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے لائرز فورم کے کو آرڈی نیٹر امیر محمد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بی اے پی کے سربراہ جام کمال کی آئینی درخواست پر بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آزاد امیدواروں کو بیل کا انتخابی نشان الاٹ کرنے سے روک دیا ہے جبکہ بکری سے متعلق سماعت سوموار کو ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں آسیہ رضا و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کو نشان گائے الاٹ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدواروں کیلئے بیل اور بکری کے نشانات رکھے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں شرح خواندگی کم ہے اور سیاسی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے بکری بیل اور گائے ملتے جلتے نشانات ہیں ووٹر ز کو ان میں فرق کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ووٹوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

اس سلسلے میں پارٹی سربراہ کی جانب سے عدالت عالیہ میں آئینی پٹیشن دائر کی گئی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ /سیاست