پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابا ت2018کی تیاریاں عروج پر ہے۔اسی سلسلہ میں پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار واٹر مارک والے بیلٹ پیپرزشائع کیے جا رہے ہیں جن کی چھپائی کا عمل اسلام آباد میں پاک فوج کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا۔جس کے لئے21 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرزپرنٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے لیے سبز بیلٹ پیپرزجبکہ صوبائی اسمبلی کے لئے سفید بیلٹ پیپرز شائع کیے جائیں گے۔