امیدواروں کوہراساں کرنے کا معاملہ: الیکشن کمیشن کاچاروں نگران وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزیرداخلہ کوخط

امیدواروں کوہراساں کرنے کا معاملہ: الیکشن کمیشن کاچاروں نگران وزرائے ...
امیدواروں کوہراساں کرنے کا معاملہ: الیکشن کمیشن کاچاروں نگران وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزیرداخلہ کوخط

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018کے امیدواروں کوہراساں کرنے کانوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں نگران وزرائے اعلیٰ اوروفاقی وزیرداخلہ کے نام خط لکھ دیا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق چاروں نگران وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزیرداخلہ کے علاوہ چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھی خط لکھا گیا ہے ۔خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے حکام کو امیدواروں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں امیدواروں کا تحفظ یقینی بنانا کمیشن کی ذمہ داری ہیں،ملک میں پر امن ماحول میںصاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے ۔

مزید : سیاست /اسلام آباد /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...