چیف جسٹس کا راولپنڈی ہسپتال کا دورہ شیخ رشید بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن پھر ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کرآپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

چیف جسٹس کا راولپنڈی ہسپتال کا دورہ شیخ رشید بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن پھر ان ...
چیف جسٹس کا راولپنڈی ہسپتال کا دورہ شیخ رشید بھی موقع پر پہنچ گئے لیکن پھر ان کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ جان کرآپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے راولپنڈی میں زچہ وبچہ ہسپتال کا دورہ کیا تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی چیف جسٹس ثاقب نثار کی آمد کا سن کر ہسپتال پہنچ گئے اور ان جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کا دورہ کیااور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی چیف جسٹس پاکستان کی آمد کا سن کر وہاں پہنچے اور ہسپتال کے اندر جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کو اندر جانے کی اجازت نہ دی تاہم بعد میں سکیورٹی اہلکاروں نے شیخ رشید کو اندر جانے کی اجازت دے دی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی