شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا انتہائی شانداز اعزاز اپنے نام کر لیا اور جان کر ثانیہ مرزا کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہی اور پیغام جاری کر دیا

شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا انتہائی شانداز اعزاز اپنے نام کر لیا اور جان کر ...
شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا انتہائی شانداز اعزاز اپنے نام کر لیا اور جان کر ثانیہ مرزا کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہی اور پیغام جاری کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان زمبابوے میں سہ فریقی سیریز کھیل رہاہے جہاں آج پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیاہے جس میں شعیب ملک نے 37 رنز کی اننگ کھیلتے ہوئے ٹی ٹوینٹی کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو بتایاکہ شعیب ملک ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 2 ہزار رنزبنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے اہم ترین سنگ میل عبور کر لیا ہے ، اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈم میکالم اور مارٹن گپٹل نے حاصل کیا تھا ۔

آئی سی سی کا یہ پیغام ثانیہ مرزا نے دیکھا تو ری ٹویٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے شوہر شعیب ملک کو مبارک با ددی ۔

مزید : کھیل