’آپ ایک امیدوار کے کہنے پر راولپنڈی ہسپتال گئے ، کیا یہ قبل ازوقت دھاندلی نہیں؟‘صحافی کا چیف جسٹس سے سوال لیکن انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

’آپ ایک امیدوار کے کہنے پر راولپنڈی ہسپتال گئے ، کیا یہ قبل ازوقت دھاندلی ...
’آپ ایک امیدوار کے کہنے پر راولپنڈی ہسپتال گئے ، کیا یہ قبل ازوقت دھاندلی نہیں؟‘صحافی کا چیف جسٹس سے سوال لیکن انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کے دورے کے بعد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے دورے کے دوران صحافی نے سوال کیا”آپ ایک امیدوارکے کہنے میں راولپنڈی ہسپتال گئے کیا یہ قبل ازوقت دھاندلی نہیں؟“کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں نے دورہ راولپنڈی کسی کے کہنے پرنہیں کیا،شیخ رشید نے راولپنڈی آنے کا نہیں کہا،میں ہسپتالوں کو بہتر بنانے کا مقصدلےکر نکلاہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں نے کسی کی انتخابی مہم کاٹھیکہ نہیں اٹھایا،یہ تاثرغلط ہے کہ شیخ رشید کی دعوت پرراولپنڈی گیا، میڈیا اس منفی تاثر کو زائل کرے،میں ہسپتالوں کو بہتر بنانے کا مقصدلیکر نکلا ہوں۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہسپتال کے دورہ کی درخواست کی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی