سڈنی میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

سڈنی میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام
سڈنی میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(راجہ تاثیر سے)عید الفطر گزرے کئی روز ہوگئے مگر آسٹریلیا میں ابھی تک پاکستانی مل بیٹھنے کے لئے عید ملن پارٹیاں منا رہے ہیں۔گزشتہ روز سڈنی کی معروف سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری طاہر حنیف چوہدری ،شعیب حنیف چوہدری، آصف حنیف چوہدری، اویس حنیف  نے بھر پور عید ملن کا اہتمام کیا تو  اس  میں سڈنی اور گرد و نواع سے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔عید ملن پارٹی کی خاص بات یہ تھی کے اس میں صبح کا ناشتہ دوپہر اور رات کے کھانے سے مہمانوں کی خاطر کی گئی ۔صبح دس بجے حلوہ پوری اور چنے لاہوری  جبکہ 2 بجے بار بی کیو اور شام 5 بجے سے دیر گئے تک نہاری۔ پائے۔ حلیم اور گرما گرم تازہ جلیبی سے مہمانوں کی خاطر کی گئی۔ وطن سے دور دیار غیر میں اس طرح کی عید ملن پارٹیاں کمیونٹی کو نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں بلکے عید کا لطف دوبالا کر دیتی ہیں۔