امیر کویت کی جرمنی کے ہسپتال میں نائب وزیراعظم و وزیر دفاع کی عیادت

امیر کویت کی جرمنی کے ہسپتال میں نائب وزیراعظم و وزیر دفاع کی عیادت
امیر کویت کی جرمنی کے ہسپتال میں نائب وزیراعظم و وزیر دفاع کی عیادت

کویت (عرفان شفیق)امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے جرمنی کے ہسپتال میں اول نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح کی عیادت کی، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔عیادت کے دوران امیر کویت کے ہمراہ شیخ مبارک جابر الاحمد الصباح، شیخ حمد صباح الاحمد الصباح، مکتب امیر کے سربراہ احمد فہد الفہد اور سربراہ پروٹوکول امیری دیوان شیخ خالد العبداللہ صباح الناصر تھے۔

دریں اثناسعودی فرماروا ملک سلمان بن عبدالعزیز، مملکت بحرین کے امیر حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ ، امیر قطر شیم تمیم بن حمد الثانی،متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زائد النہیان و دیگر عمائدین نے بھی اول نائب وزیراعظم و وزیر دفاع کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناوٰں کا اظہار کیا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...