پاکستان نے بھارت کو قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی:ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارت کو قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی:ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے بھارت کو قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی:ترجمان دفتر خارجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو471بھارتی قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق سال میں 2دفعہ قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرنا ہو تا ہے ، پاکستان نے بھارت کو قیدیوں سے متعلق فہرست فراہم کر دی اب بھارت بھی قیدیوں کی فہرست پاکستان کو فراہم کرے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشنر کو فراہم کی گئی اور فہرست میں 53بھارتی شہری اور418ماہی گیر قیدی شامل ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد