'مجھے یہ کام پہلے کر لینا چاہئے تھا'چیف جسٹس ایسی جگہ پہنچ گئے کہ انتظامیہ کی ڈوریں لگ گئیں

'مجھے یہ کام پہلے کر لینا چاہئے تھا'چیف جسٹس ایسی جگہ پہنچ گئے کہ انتظامیہ کی ...
'مجھے یہ کام پہلے کر لینا چاہئے تھا'چیف جسٹس ایسی جگہ پہنچ گئے کہ انتظامیہ کی ڈوریں لگ گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثارنے پولی کلینک راولپنڈی کا دورہ کیا۔فارمیسی بند ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں پہلے دورہ کر لینا چاہئے تھا،پہلے آجاتا تو اب تک سہولیات کی فراہمی میں بہتری آجا تی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے پولی کلینک راولپنڈی کے دورہ کے دوران کلینک کی فارمیسی بند تھی جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فارمیسی کیوں بند ہے اسے کھلوائیں ۔ایم ایس پولی کلینک کاکہنا تھا کہ آج اتوار ہے جس کے باعث فارمیسی بند ہے اور تالے کی چابی بھی نہیں ہے۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولی کلینک میں سہولیات کا فقدان ہے کیا چھٹی کے دن ہسپتال بھی بندکر دیں گے ،اتوا ر کو بھی فارمیسی کھلی ہونی چاہیے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہاں پہلے دورہ کر لینا چاہئے تھا،پہلے آجاتا تو اب تک سہولیات کی فراہمی میں بہتری آجا تی ، تمام ہسپتالوں سے ادویات کے نمونے لے لئے ہیں اور میں سرکاری ہسپتالوں میں موجود ادویات کا ٹیسٹ کرواﺅں گا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولی کلینک انتظامیہ توسیعی منصوبے میں تحریری طور پر آگاہ کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی