چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کا نوٹس لے لیاہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج راولپنڈی کے دو ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ان دونوں دوروں پر جیل کے دو اہلکاروں نے چیف جسٹس سے ملاقات کی جن کے نام جعفر اور نازل ہیں ۔نازل شاہ نے چیف جسٹس کو حلف دیا کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نظیر اور سابق سپرٹینڈنٹ چوہدری مشتاق نے کرپشن کا بازار سرگرم کیا ، جب کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی تو قاتلانہ حملہ کیا گیا ، کرپشن کے خلاف تحقیقات سرد خانے میں ڈالی گئیں ۔ چیف جسٹس نے نازل شاہ اور جعفر کی بات سنی اور درخواست وصول کر لی ۔اہلکار نے الزام عائد کیا باثر افراد نوازشریف اور رانا ثنااللہ کے ساتھی ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -