مظاہرین نے لیاری جانے والی بلاول بھٹو کی ریلی کو روک لیا

مظاہرین نے لیاری جانے والی بلاول بھٹو کی ریلی کو روک لیا
مظاہرین نے لیاری جانے والی بلاول بھٹو کی ریلی کو روک لیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آج سے انتخابی مہم شروع کرنے والی پیپلز پارٹی کی لیا ری کی طرف جاتی ریلی کو جونا مسجد کے قریب مظاہرین نے روک لیا ،مظاہرین نے بلاول بھٹو زرداری کے گاڑی کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔پانی کے لئے پریشان مظاہرین کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی سمیت قافلے کی دیگر گاڑیوں پر بھی پتھراﺅ کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری کے حامی اور مخالفین کے درمیان شدید پتھراﺅ ہوا جس پر پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیلنگ کی اور بلاول بھٹو زرداری کی ریلی کا راستہ موڑ دیا۔

صورتحال میں کشیدگی کے باعث پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...