حمزہ شہباز کی گجرات کے پارٹی وفد سے ملاقات، انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

حمزہ شہباز کی گجرات کے پارٹی وفد سے ملاقات، انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت
حمزہ شہباز کی گجرات کے پارٹی وفد سے ملاقات، انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن )کے رہنما حمزہ شہباز نے گجرات کے پارٹی وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کارکنان کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔
گجرات کے پارٹی وفد سے ملاقات میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کو ایسی قیادت چاہئے جو مسائل حل کر ے اور ملک کو آگے لے کر چلے،ملک کسی بھی غلط فیصلے کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کا وقت قریب آگیا ہے کارکنا ن انتخابی مہم تیز کر دیں ،میں خودپنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کروں گا،مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے عوام کے مسائل حل کئے ۔