11سالہ بچی کی وہ چیز جسے ڈیڑھ کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا، کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

11سالہ بچی کی وہ چیز جسے ڈیڑھ کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا، کیا چیز ہے؟ جان ...
11سالہ بچی کی وہ چیز جسے ڈیڑھ کروڑ روپے میں نیلام کر دیا گیا، کیا چیز ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک خاتون کے گھر میں پڑی ہوئی بظاہر ایک معمولی سی چیز ڈیڑھ کروڑ روپے میں نیلام ہو گئی ہے اور اتنی زیادہ قیمت میں بکنے والی یہ چیز کیا ہے؟ جواب سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ چیز دراصل ایک کتاب تھی جو اس خاتون نے اس وقت خریدی تھی جب وہ 11سال کی تھی۔ یہ کتاب معروف ناول سیریز ’ہیری پورٹر‘ کے پہلے ناول کے پہلے ایڈیشن کی ہے۔ اس ایڈیشن میں صرف 500کتابیں شائع کی گئی تھیں جن میں سے ایک یہ تھی جو اس خاتون نے 1997ء میں خریدی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ کتاب مصنف جے کے رولنگ کی اس سیریز کے پہلے ناول ’ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز سٹون‘ (Harry Potter And The Philosopher's Stone)کی ہے۔اس کتاب میں سپیلنگ کی بے شمار غلطیاں ہیں جو اگلے ایڈیشن میں درست کر دی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ اس ایڈیشن پر مصنفہ کا نام جواینی رولنگ لکھا ہوا ہے۔ بعد ازاں جب وہ مشہور ہو گئیں تو انہوں نے اپنا نام جے کے رولنگ رکھ لیا تھا۔نیلامی میں یہ کتاب ایک امریکی شخص نے 56ہزار250پاؤنڈ (تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے) میں خریدی ہے جو ایسی نایاب اشیاء جمع کرنے کا شوق رکھتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -