”اگرپاک فوج الیکشن پروسیس سے ۔۔۔“مسلم لیگ ن نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اشارہ دے دیا اور ساتھ ہی ایسی شرط رکھ دی کہ آرمی چیف بھی حیران رہ جائیں گے

”اگرپاک فوج الیکشن پروسیس سے ۔۔۔“مسلم لیگ ن نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اشارہ ...
”اگرپاک فوج الیکشن پروسیس سے ۔۔۔“مسلم لیگ ن نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اشارہ دے دیا اور ساتھ ہی ایسی شرط رکھ دی کہ آرمی چیف بھی حیران رہ جائیں گے

  

اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اشارہ دیتے ہوئے اس میں حصہ لینے کے لیے تین شرائط رکھ دی ہیں ۔نجی نیوز چینل ”92“نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے شرط عائدکی ہے کہ پاک فوج الیکشن پروسیس سے باہر ہو جائے ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا یا جائے اور مسلم لیگ کے عدالتوں سے نا اہل ہونے والے افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے ،فیصلہ عوام کرے ۔اس حوالے سے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن ڈاکٹر دانش نے بتا یا کہ ن لیگ کے اہم ترین ذرائع نے انتخابات سے بائیکاٹ کا اشارہ دیا ہے اور ساتھ ہی یہ شرائط بھی سامنے آئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ اگر یہ شرائط پوری نہ کی گئیں تو انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ مقتدر حلقوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے دی جانے والی شرائط کو مسترد کردیا ہے ۔

مزید : قومی