سفاک قاتلوں نے ایک ہی گھر کے 11افراد کو قتل کر کے لاشیں جال سے لٹکا دیں

سفاک قاتلوں نے ایک ہی گھر کے 11افراد کو قتل کر کے لاشیں جال سے لٹکا دیں
سفاک قاتلوں نے ایک ہی گھر کے 11افراد کو قتل کر کے لاشیں جال سے لٹکا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دہلی میں واقع ایک گھر سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں تین بچوں سمیت سات خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔سفاک قاتلوں نے قتل کے بعد لاشیں جال سے لٹکا دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ براڑی کے سنت نگر گلی نمبر دو میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جب پہنچی تو انہیں مشتبہ حالت میں 10 لاشیں جال سے لٹکی ہوئی ملیں۔ ان میں سے کئی کے منہ اور آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ جبکہ ایک سن رسیدہ خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ خاتون ان بچوں کی ماں ہے۔ اس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کا گلا دبایا گیا ہوگا۔ پولیس جانچ میں مصروف ہے۔محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھاٹیہ کنبہ راجستھان سے یہاں آیا تھا۔ گھر میں سن رسیدہ خاتون کے علاوہ ان کی ایک بیٹی ، دو بیٹے ، دو بہوئیں ، دو پوتیاں ، دو پوتے اور ایک نواسی تھی۔ پوتوں کی عمر 16-17 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ پڑوسیوں کے مطابق کچھ ہی دن قبل خاتون کی نواسی پرینکا کی منگنی ہوئی تھی۔ ہلاک ہو نے والے خاندان کی کریانہ کی دکان تھی۔ رات تقریبا پونے بارہ بجے انہوں نے اپنی دکان بند کی تھی۔ یہ دکان روزانہ علی الصبح ہی کھل جایا کرتی تھی ، لیکن آج صبح جب ایک آدمی دودھ لینے گیا اور دکان بند دیکھی ، تو اس کی وجہ جاننے کیلئے جب وہ اس کے گھر گیا تو گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔ وہ سیڑھیوں سے اوپر پہنچا تو دیکھا کہ گھر کے لوگوں کی لاشیں چھت پر لگی جال سے لٹک رہی تھیں ۔