’’فوراً یہ کام کر دو‘‘ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایسا کام کرنے کا کہہ دیا کہ جان کر پاکستانی بے حد خوش ہو جائیں گے

’’فوراً یہ کام کر دو‘‘ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایسا کام کرنے کا کہہ ...
’’فوراً یہ کام کر دو‘‘ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایسا کام کرنے کا کہہ دیا کہ جان کر پاکستانی بے حد خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب اور تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک کی طرف سے پیداوار کم کرنے کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں، جن سے پاکستان بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ اب امریکی صدر ٹرمپ اس معاملے میں کود پڑے ہیں اور ایسا کام کر ڈالا ہے کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاء نہ رہے گی۔ ’دی ہِل‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ’’میں نے سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان سے ابھی بات کی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار 20لاکھ بیرل تک بڑھا دے کیونکہ ایران اور وینزویلا میں شورش کے باعث تیل کی پیداوار کم ہو رہی ہے اور عالمی سطح پر اس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔‘‘
صدر ٹرمپ نے اسی ٹویٹ میں یہ خوشخبری بھی سنا دی کہ سعودی فرماں روا ان کی درخواست پر تیل کی پیداوار بڑھانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈونلڈٹرمپ سے گفتگو میں شاہ سلمان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ تیل کی موجودہ قیمتیں بہت زیادہ ہیں، ان میں کمی ہونی چاہیے۔سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے اس معاملے پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں آئل مارکیٹ کے استحکام اور عالمی معیشت کی ترقی کے لیے کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔‘‘ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے اوپیک ممالک کے اجلاس میں بھی تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -