آدمی کا جوتا پھٹ گیا، تحقیقات کی گئیں تو اندر کیا تھا؟ ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ ہر شخص شرما کر رہ گیا

آدمی کا جوتا پھٹ گیا، تحقیقات کی گئیں تو اندر کیا تھا؟ ایسا شرمناک ترین ...
آدمی کا جوتا پھٹ گیا، تحقیقات کی گئیں تو اندر کیا تھا؟ ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ ہر شخص شرما کر رہ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص کا جوتا اچانک دھماکے سے پھٹ گیا اور وہ ہسپتال جا پہنچا۔ جب پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات کیں تو ایسا شرمناک ترین انکشاف ہوا کہ اس شخص کو ہی دھر لیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست وسکانسن میں پیش آیا ہے جہاں اس 32سالہ اوباش نے درحقیقت اپنے جوتے میں ایک خفیہ کیمرہ چھپا رکھا تھا اور اس کے ذریعے ایسی خواتین کے جسم کے پوشیدہ حصوں کی تصاویر کھینچتا تھا جنہوں نے سکرٹ پہن رکھی ہوتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کیمرے کی بیٹری پھٹنے کی وجہ سے یہ دھماکا ہوا جس میں اس کا پاؤں کافی زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی اور اس کے جوتے کو تحویل میں لے کر اس کا تحقیقات کرنے پر اس کا جرم منکشف ہو گیا۔ واضح رہے کہ کسی بھی شخص کی اس کی اجازت کے بغیر تصویر لینا وسکانسن میں جرم ہے اور اس کی سزا ساڑھے تین سال قید ہے۔ پولیس کے مطابق صحت یابی کے بعد اس شخص کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس