ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

  

نیویارک (صباح نیوز)امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور سڑکوں پر مظاہرے کئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں 30 ہزار سے زائد افراد نے ا حتجاج میں شرکت کی،نیو یار ک ، لاس اینجلس ، شکاگو سمیت امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں پناہ گزینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔سول سوسائٹی اور انسانی حقوق تنظیموں کی کال پر نیویارک، واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ واضح  رہے کہ مظاہرین ٹرمپ انتظامیہ سے امیگریشن قوانین میں نرمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی