شادی میں ناچنے پر آدمی کو قتل کر دیا گیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

شادی میں ناچنے پر آدمی کو قتل کر دیا گیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی آنکھوں ...
شادی میں ناچنے پر آدمی کو قتل کر دیا گیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز بھارت میں ایک شخص کو شادی میں ناچنے پر گولی مارکر قتل کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں واقع گاؤں ’ابھی چھپرا‘ میں پیش آیا ہے جہاں 22سالہ نوین مانجھی کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوین مانجھی کا تعلق دلت ذات سے تھا اور اس نے کسی دوسری ذات کی شادی کی تقریب میں گھس کر ناچنا شروع کر دیا۔ اس پر شادی والے طیش میں آ گئے اور نوین کو گولی مار دی۔

رپورٹ کے مطابق قتل کی اس واردات کے بعد دونوں ذاتوں کے لوگوں میں دنگے شروع ہو گئے اور انہوں نے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور املاک کو نذرآتش کرنا شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ قتل ذات پات کے نام پر ہوا ہے تاہم نوین کے والدین نے درج کرائے گئے مقدمے میں قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی قرار دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’’نوین کو دلہن کے کزن مکیش کمار نے گولی ماری، جبکہ شادی والے خاندان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گولی ہجوم میں سے کسی نے چلائی تھی۔‘‘ دوسری طرف نوین کے قاتلوں کی طرف سے بھی مقتول کے خاندان اور رشتہ داروں پر لوٹ مار اور املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔دونوں مقدمات میں تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس