شمالی کوریا کے سربراہ کا نیوکلیئر پروگرام روکنے کا اعلان لیکن اب ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا، کھلبلی مچ گئی

شمالی کوریا کے سربراہ کا نیوکلیئر پروگرام روکنے کا اعلان لیکن اب ایسی تصاویر ...
شمالی کوریا کے سربراہ کا نیوکلیئر پروگرام روکنے کا اعلان لیکن اب ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا، کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور شمالی کورین حکمران کم جونگ ان کی سنگاپور میں ہونے والی ملاقات نے پوری دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ اس سے قبل شمالی کوریا کی طرف سے اپنی ایٹمی دھماکے کرنے والی سائٹ کو بند کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی گئی تھی لیکن اب امریکہ کو دھیان میں لگا کر شمالی کوریا کی طرف سے ایسا کام کرنے کا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ سن کر صدر ٹرمپ سٹپٹا کر رہ جائیں گے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے وعدہ تو ایٹمی دھماکے کرنے والی سائٹ کی بندش کا کیا تھا لیکن درحقیقت وہ اس سائٹ کو تیزی کے ساتھ اپ گریڈ اور نئے ایٹمی تجربات کے لیے تیار کر رہا ہے۔ شمالی کوریا کی نگرانی کرنے والے گروپ ’38نارتھ‘ نے سیٹلائٹ سے حاصل کردہ کچھ تصاویر جاری کی ہیں جن میں اس سائٹ کی اپ گریڈیشن دیکھی جا سکتی ہے۔


رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر 21جون کو لی گئیں جن سے معلوم ہوا ہے کہ شمالی کوریا اس سائٹ’یانگ بیون نیوکلیئر سائنٹیفک ریسرچ سنٹر‘ پر واقع اپنے پلاٹینم پروڈکشن ری ایکٹر کو اپ گریڈ کر کے اسے جدید بنا رہا ہے اور سائٹ پر کئی نئی تعمیرات بھی کی جا رہی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سنگاپور میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے پہلے بھی اس سائٹ پر اپ گریڈیشن کا کام جاری تھا تاہم اس ملاقات کے بعد اس میں تیزی آ گئی ہے۔جب سی این این نے اس معاملے پر جنوبی کوریا کی وزارت برائے اتحاد (Unification Ministry)سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ ’’ہم شمالی کوریا کے اس اقدام سے آگاہ نہیں ہیں تاہم ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -