اسرائیلی حکام نے 45فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا 

اسرائیلی حکام نے 45فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا 
اسرائیلی حکام نے 45فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راملہ (اے این این)اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے الکرامہ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے؟گذشتہ ایک ہفتے کے دوران الکرامہ گذرگاہ سے 64 ہزار فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گذرنے کی اجازت دی گئی، اس دوران صہیونی فوجیوں نے دسیوں فلسطینیوں کو مشتبہ قرار دے کر گرفتار بھی کیا۔