کھیلوں سے وابستہ معروف شخصیت کا اپنی ہی بیٹی کی سہیلی کیساتھ معاشقہ پکڑا گیا مگر کیسے؟ بیٹی نے پہلی مرتبہ ایسی تفصیلات شیئرکردیں کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

کھیلوں سے وابستہ معروف شخصیت کا اپنی ہی بیٹی کی سہیلی کیساتھ معاشقہ پکڑا گیا ...
کھیلوں سے وابستہ معروف شخصیت کا اپنی ہی بیٹی کی سہیلی کیساتھ معاشقہ پکڑا گیا مگر کیسے؟ بیٹی نے پہلی مرتبہ ایسی تفصیلات شیئرکردیں کہ پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سکائی نیوز کے عالمی شہرت یافتہ میزبان رچرڈ کیز کو گزشتہ دنوں ایک لڑکی سے معاشقے کی بناء پر نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ یہ لڑکی کون تھی اور معاشقہ کیسے پکڑا گیا؟ اب رچرڈ کیز کی بیٹی نے ہی تمام تفصیلات دنیا کو بتا کر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق رچرڈ کیز نے دراصل اپنی بیٹی اداکارہ جیما کیز ہی کی ایک دوست لوسی روز کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے تھے۔33سالہ جیما نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس کے والد کا فون ایک روز اس کی والدہ جولیا کے ہاتھ لگ گیا جس میں لوسی کے میسج موجود تھے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میری ہی دوست نے میرے ماں باپ کی 36سالہ شادی کو تباہ کر دے گی۔میں نے ہمیشہ اپنے باپ کو آئیڈیل مانا لیکن میں نہیں جانتی کہ اب میرے نزدیک اس کی حیثیت کیا ہو گی۔‘‘


رپورٹ کے مطابق جب جیما کو اپنے والد اور لوسی کے تعلق کا پتا چلا تو اس نے لوسی کو پے درپے کئی دھمکی آمیز پیغامات کیے جس پر لوسی نے پولیس کو رپورٹ کر دی ہے اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا ہے۔ ایک پیغام میں جیما نے لوسی کو لکھا تھا کہ ’’تم جیسی غلیظ لڑکی میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔ تمہاری اتنی جرأت کیسے ہوئی۔ تمہاری کرتوت جان کر تمہارے والدین پر کیا گزرے گی۔ اپنے کردار پر ایک نظر ڈالو۔‘‘ایک اور پیغام میں جیما نے لکھا کہ ’’تم پولیس کے پاس جاؤ، میں تمہارے ہر ایک کام کو دیکھ رہی ہوں۔ تم نہیں جانتی کہ اس کے بعد تمہارے ساتھ کیا ہو گا۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -