فٹ بال ورلڈ کپ:رونالڈو کی ٹیم کوشکست ، یوروگوئے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب

فٹ بال ورلڈ کپ:رونالڈو کی ٹیم کوشکست ، یوروگوئے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں ...
فٹ بال ورلڈ کپ:رونالڈو کی ٹیم کوشکست ، یوروگوئے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب

ماسکو(ڈیلی پاکستان)روس میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے ناک آوٹ میچ میں یوروگوئے نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو 1-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سوچی میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں یوروگوئے نے شروع ہی سے پرتگال پر دباوبنائے رکھا اور کھیل کے 7 ویں ہی منٹ میں یوروگوئے کے کاوانی گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔پہلے ہاف کے اختتام پر یوروگوئے کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں پرتگال کے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور 55 ویں منٹ میں پے پے نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔تاہم پرتگال کی یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور 62 ویں منٹ میں کاوانی نے ایک بار پھر شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 1-2 کردی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی اور یوروگوئے نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔کوارٹر فائنل میں یوروگوئے کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...