سعودی عرب کی قطری عازمین حج کوسعودی عرب میں داخلے کی اجازت

سعودی عرب کی قطری عازمین حج کوسعودی عرب میں داخلے کی اجازت
سعودی عرب کی قطری عازمین حج کوسعودی عرب میں داخلے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آن لائن)سعودی وزارت حج وعمرہ نے قطر ی عازمین حج کو جدہ میں قائم شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے راستے سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے ۔
سعودی وزارت حج عمرہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1439ھ کے حج سیزن پر دنیا بھر سے 2 ملین سے زائد عازمین حج کی مملکت میں آمد متوقع ہے اور اس سلسلے میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عازمین حج کو مناسک حج کی ادائی کیلئے ہرطرح کی سہولت فراہم کرنے اور ان کی تمام مادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہرممکن سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عازمین حج اطمینان کے ساتھ مناسک حج ادا کرسکیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطرکے محکمہ امور حج کی طرف سے رواں سال حج کی درخواستوں پر کارروائی کرنے کے بجائے وقت ضائع کرنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے جس کے بعد سعودی وزارت حج عمرہ نے قطری عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی ہے۔ قطری عازمین حج جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت قطری عازمین حج کو دیگر ممالک سے آئے مہمانوں کے برابر ہرممکن سہولیات اور خدمات فراہم کرے گی۔ مدینہ منورہ، مکہ معظمہ اور مشاعر مقدسہ میں ان کی آمد ورفت اور قیام سمیت ہرطرح کی سہولیات کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -