جدہ میں  ساؤتھ ایشین تارکین وطن  کے  لئے   پہلا3 روزہ عالی شان فیسٹول  

جدہ میں  ساؤتھ ایشین تارکین وطن  کے  لئے   پہلا3 روزہ عالی شان فیسٹول  
جدہ میں  ساؤتھ ایشین تارکین وطن  کے  لئے   پہلا3 روزہ عالی شان فیسٹول  

  

جدہ ( محمد اکرم اسد) سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر سرپرستی عروس البلاد جدہ میں پہلا ساؤتھ ایشین تارکین وطن  کیلئے کے تین روزہ عالی شان فیسٹول کا انعقاد چیمبر آف کامرس کے سامنے میدان میں کیا گیا ، جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزر نوشین وسیم نے لمین ایکٹ کمپنی کے تعاون سے بہت شاندار فیسٹول کا انعقاد کیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی، بھارتی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں  نے شرکت کی۔ فیسٹول میں کھانے پینے۔جیولری کے اسٹالز عوام کی شاپنگ کا مرکز بنے رہے،  جبکہ مقامی گلوکاروں نے اپنی گلوکاری کے ساتھ سماں باندھ دیا۔پاکستانی ثقافت کا رنگ ڈھول اور بھنگڑہ کی تھاپ پر نوجوان رقص کر نے پر مجبور ہوگئے۔گلوکار سکندر علی۔بسام پیران نے رات گئےتک خوبصورت گیت پیش کئے۔ فیسٹول کی منتظم اور اینٹرٹینمینٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے میڈیا کو بتایا۔کہ  سعودی ویثرن 2030 میں حکومت سعودی عرب ۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی سوسائٹی کو دیگر قومیتوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا ہے جس سے سعودی عوام اور یہاں برسرروزگار دیگر ممالک کے افراد فرحت محسوس کرتے ہوئے سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔

مزید : عرب دنیا