ایران ،مظاہرین پر فائرنگ سے7افراد ہلاک

ایران ،مظاہرین پر فائرنگ سے7افراد ہلاک
ایران ،مظاہرین پر فائرنگ سے7افراد ہلاک

  

تہران(این این آئی)ایران کے جنوب مغربی شہر المحمرہ میں حکومتی نا انصافیوں کے خلاف شہریوں کے ایک پرامن جلوس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور7 مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق المحمرہ شہر میں ہزاروں افراد نے آبی آلودگی اور دیگر بنیادی ضروریات کے فقدان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پر امن مظاہرین پر گولیاں چلادیں ، فائرنگ کے نتیجے میں7 مظاہرین کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ایرانی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی،فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں کئی افراد کو خون میں لت پت دیکھا جاسکاستا ہے۔ بعض ذرائع کا کہناتھا کہ ایرانی پولیس کے کریک ڈاؤن اور وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں کم سے کم 7مظاہرین ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔تاہم سرکاری سطح پر ان خبروں پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مزید : بین الاقوامی