پتھراﺅ سے بلاول کا راستہ نہیں روکا جاسکتا :قمر زمان کائرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراﺅمیں کس کا ہاتھ ہے۔ یہ بات کے سب کے علم میں ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر پتھراﺅ کے ردعمل میں قمرزمان کائر ہ نے کہا کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلی پر پتھراﺅ میں کس کا ہاتھ ہے سب جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتوں سے بلاول بھٹو کا راستہ نہیں روکا جا سکتا ۔