الیکشن کا بائیکاٹ کیوں کریں گے؟ مریم نواز کی واپسی والدہ کی صحت کیساتھ مشروط ہے:مریم اورنگزیب

الیکشن کا بائیکاٹ کیوں کریں گے؟ مریم نواز کی واپسی والدہ کی صحت کیساتھ مشروط ...
 الیکشن کا بائیکاٹ کیوں کریں گے؟ مریم نواز کی واپسی والدہ کی صحت کیساتھ مشروط ہے:مریم اورنگزیب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کی واپسی والدہ کی صحت کیساتھ مشروط ہے، الیکشن کا بائیکاٹ وہ کرتے ہیں جن کی کوئی کارکردگی نہ ہو، جتنے بھی عالمی سروے ہوئے (ن) لیگ مقبول ترین پارٹی ہے۔ ہمارا مقابلہ ان لوگوں کیساتھ ہے جو پاکستان کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز کی واپسی والدہ کی صحت کیساتھ مشروط ہے، ان کی غیر موجودگی میں حمزہ شہباز اور لیگی کارکن ان کی انتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی عالمی سروے ہوئے (ن) لیگ مقبول ترین پارٹی ہے، ہم الیکشن کا بائیکاٹ کیوں کریں گے؟ بائیکاٹ وہ کرتے ہیں جن کی کوئی کارکردگی نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پچیس جولائی کوعوام کا طوفان باہرنکلے گا اور وفاداریاں بدلنے والوں کو مسترد کریں گے۔ ووٹ صرف کارکردگی کی بنیاد پر ملے گا۔ ہمارا مقابلہ جھوٹ اور کنٹینر کی سیاست کرنے والوں کیساتھ ہے، جو اپنے دور حکومت میں ایک بھی سکول یا ہسپتال تعمیر نہ کر سکے۔ عمران خان کی کارکردگی دیکھنا ہے تو پشاور میں میٹرو کے کھدے ہوئے گڑھے دیکھیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...