سعودی عرب یومیہ 20 لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے پر رضامند ہے: ٹرمپ

سعودی عرب یومیہ 20 لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے پر رضامند ہے: ٹرمپ
سعودی عرب یومیہ 20 لاکھ بیرل تیل پیدا کرنے پر رضامند ہے: ٹرمپ

  

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اْن کی درخواست مانتے ہوئے سعودی عرب کے شاہ سلمان نے تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے چوٹی کے تیل برآمد کنندگان اس بات کے خواہاں ہیں کہ جولائی میں یومیہ ایک کروڑ 10 لاکھ بیرل تیل پیدا کریں گے، یہ بات اس ہفتے تیل کی صنعت کے ذرائع نے بتائی ۔اِس سے قبل تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے روس اور دیگر تیل پیدا کرنے والے اتحادیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کریں گے۔تاہم سعودی عرب کے حکام کی جانب سے اس بیان پر فوری رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مزید : بین الاقوامی