پنسلوینیا :پولیس اہلکاروں کو ٹیزر گن کے استعمال پر تنقید کا سامنا،میئر نے تحقیقات کا حکم دے دیا

پنسلوینیا :پولیس اہلکاروں کو ٹیزر گن کے استعمال پر تنقید کا سامنا،میئر نے ...
پنسلوینیا :پولیس اہلکاروں کو ٹیزر گن کے استعمال پر تنقید کا سامنا،میئر نے تحقیقات کا حکم دے دیا

  

پنسلوینیا (آن لائن)امریکا کی ریاست پینسلوینیا میں پولیس اہلکاروں کے ایک شخص پر ٹیزر گن کے استعمال پر ملک میں سخت تنقید کا سامنا ہے،لنکاسٹر کے میئر کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے ایک شخص پر ٹیزر گن کا استعمال کیا گیا جس کی فوٹیج انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی ، پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ لنکاسٹر شہر میں شون ولیمز گرفتاری کے وقت مزاحمت کر رہا تھا جس پر ٹیزر گن استعمال کرنا پڑی لیکن فوٹیج میں ولیمز کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت دکھائی نہیں دیتی۔عوام کی جانب سے پولیس پر شدید تنقید پر میئر ڈینن سوریس نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی