اثاثے جمع نہ کروانے والوں کو کام کرنے سے روک دیا جائیگا:سیکرٹری الیکشن کمیشن

اثاثے جمع نہ کروانے والوں کو کام کرنے سے روک دیا جائیگا:سیکرٹری الیکشن کمیشن
اثاثے جمع نہ کروانے والوں کو کام کرنے سے روک دیا جائیگا:سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اثاثے جمع نہ کروانے والوں کو کام کرنے سے روک دیا جائیگا ،انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کو نا اہل کیا جا سکتا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار نااہل کئے جا سکتے ہیں۔ تین کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرنٹنگ پریس میں ہوگی ۔آج سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ کوشش ہوگی کے بیلٹ پیپرز پولنگ سٹیشنز میں مقرر ہ وقت پر پہنچ جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نصف بیلٹ پیپرز کی چھپائی کراچی میں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اثاثے جمع نہ کروانے والوں کو کام سے ر وک دیا جائے گا ، خلاف ضابطہ لگائے گئے پوسٹر زاور بینرزاتارے جارہے ہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...