بغیر تصدیق بات نہیں کرتا ، اقبال سراج سے بات کرکے حقائق معلوم کئے :نواز شریف کا عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام

بغیر تصدیق بات نہیں کرتا ، اقبال سراج سے بات کرکے حقائق معلوم کئے :نواز شریف ...
بغیر تصدیق بات نہیں کرتا ، اقبال سراج سے بات کرکے حقائق معلوم کئے :نواز شریف کا عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی جارہی ہے ،بغیر تصدیق بات نہیں کرتا ، اقبال سراج سے بات کرکے حقائق معلوم کئے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی جارہی ہے اور سینٹ کے الیکشن میں کھیلا جانیوالا کھیل عام انتخابات میں کھیلا جارہا ہے ۔ اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کا رانا اقبال سراج سے کوئی رابطہ ہواہے ؟ تو مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ میں بغیر تصدیق کے کوئی بات نہیں کرتا ۔ اقبال سراج سے کل والے واقعہ کے بعد بات ہوئی تھی اور میں ان سے بات کرکے تمام حقائق جانے تھے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی