بچہ چوری کے الزام لوگوں نے 5نامعلوم افراد کو تشدد کر کے قتل کر دیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بچہ چوری کے الزام میں گاوں والوں نے پانچ لوگوں کو بدترین تشدد کرکے قتل کرڈالا۔ پولیس نے کچھ گاو ں والوں کوحراست میں لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے گاﺅں دھلے میں اتواردوپہرکو ساڑھے 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان گاوں والوں کے پاس واٹس ایپ میسیج سے افواہ پھیلی کہ بچوں کو سنبھال کررکھیں، کچھ لوگ بچہ چوری کرنے کے لئے گھوم رہے ہیں۔اس کے تھوڑی دیر بعد گاوں کے پاس پانچ انجان لوگ دکھائی دیئے۔ اس پر گاوں والوں نے بغیر کوئی پوچھ گچھ کئے ان پر حملہ بول دیا۔ پانچ لوگوں کو پنچایت بھون کے ایک کمرے میں لے جاکر گاوں والوں نے لاٹھی ڈنڈوں سے جم کر تشدد کیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔