کرنجیت کور سے سنی لیون کیسے بنی؟فحش فلموں کی سابقہ اداکار ہ نے سوشل میڈیا پر دھماکہ کردیا

کرنجیت کور سے سنی لیون کیسے بنی؟فحش فلموں کی سابقہ اداکار ہ نے سوشل میڈیا پر ...
کرنجیت کور سے سنی لیون کیسے بنی؟فحش فلموں کی سابقہ اداکار ہ نے سوشل میڈیا پر دھماکہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماضی میں فحش فلموں کی ٹاپ سٹار ادارہ اور حالیہ بالی وڈ میں اپنی بولڈ ادا کاری کی دھاک بٹھانے والی ہندوستان کی متنازعہ اداکارہ سنی لیون نے سوشل میڈیا پر یہ ٹوئٹ کر کے دھوم مچا دی ہے کہ ” میری زندگی جلد ہی ایک کھلی کتاب ہوگی،میرا کرنجیت کور سے سنی لیون تک سفر کا پریمیئر 16جولائی ٹی وی سکرین کی زینت بنے گا ؟“

بولڈ اداکارہ کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے اور ہر کوئی سنی لیون کی زندگی کے ان پوشیدہ گوشوں سے واقف ہونے کا شدید خواہشمند ہے جو اب تک دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رہے ہیں ۔ اس حوالے نے سو شل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر مختلف انداز میں اپنی اپنی آراءکااظہار کیا ہے ۔

بالی وڈ کی مشہور ادا کارہ نے کرینہ کپور خان نے کہا ”سنی تمہارے لئے پیار“

کترینہ کیف نے ”زبر دست “ کہہ کر سنی لیون کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ایک صارف نے کہا ”بہن میں جانتا ہوں“

ایک صارف نے کہا ”تم ایک معصوم بہادر ہو“

ایک صارف کا کہنا تھا ” ہمیں یہ جان کر بہت خوشی ہو گی اور ہم بے تابی سے کرنجیت کور سے سنی لیون تک کا انتظار کر رہے ہیں“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -