پاکستان میں پہلے کوئی کلمہ حق کہتا ہے ،پھر دباﺅ آنے پر سرکاری سچ بولتا ہے :مشاہد حسین

پاکستان میں پہلے کوئی کلمہ حق کہتا ہے ،پھر دباﺅ آنے پر سرکاری سچ بولتا ہے ...
پاکستان میں پہلے کوئی کلمہ حق کہتا ہے ،پھر دباﺅ آنے پر سرکاری سچ بولتا ہے :مشاہد حسین

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پہلے کوئی کلمہ حق کہتا ہے ،پھر دباو آنے پر سرکاری سچ بولتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید نے ملتان سے لیگی امید وار رانا اقبال سراج کی جانب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے اداروں سے متعلق نواز شریف کی گفتگو کو غلط فہمی قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ بھی بات ہوئی ،وہ ہم نے تو نہیں کی بلکہ یہ بات ایک ویڈیو میں آئی تھی اور ہمارے امیدوار نے وہ بات کی تھی اور اسی بات کو نواز شریف نے دہرا دیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ بات ہم نے نے بنائی ،پاکستان میں یہ ہوتا ہے کہ پہلے کوئی کلمہ حق کہتا ہے ،پھر اس پر دباﺅ آتا ہے تو وہ سرکاری سچ کہہ دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے امید وار پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ بنیادی بات یہ ہے کہ جو بات امید وار نے کی تھی ،نوازشریف نے اس کی ترجمانی کی اور ہمارے جتنے بھی امید وار ہیں ،سب کا تحفظ اور ترجمانی ہماری ذمہ داری ہے ۔

مزید : قومی