6 امریکی صدور ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر چکے ہیں:سپریم لیڈر خامنہ ای 

6 امریکی صدور ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر چکے ہیں:سپریم لیڈر خامنہ ای 
6 امریکی صدور ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر چکے ہیں:سپریم لیڈر خامنہ ای 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تہران(این این آئی) ایرانی سپریم لیڈر نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ امریکی صدر سے پہلے بھی6 امریکی صدور ایران کو غیر مستحکم بنانے کی کوششیں کر چکے ہیں تاہم ان کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ پابندیوں کی صورت میں امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی دبا وڈالنے کا مقصدمسلمانوں کی اکثریت والے اس ملک کے شہریوں کو اپنی ہی حکومت کے خلاف کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خلیجی ریاستوں کے ساتھ مل کر ایرانی حکومت کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ پابندیوں کا مقصد اقتصادی دبا وڈالنا ہے تاکہ ایرانی عوام اور حکومت کے درمیان تقسیم پیدا ہو سکے، مگر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلے بھی6 امریکی صدور ایسی کوششیں کر چکے ہیں اور ان سب ہی کو ہمت ہارنا پڑی۔

مزید : بین الاقوامی