رنبیر کپور کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ فلم ’سنجو ‘دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں ،ایسی بات کہہ دی کہ رنبیر کپور بھی مسکرا اٹھیں گے

رنبیر کپور کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ فلم ’سنجو ‘دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر ...
رنبیر کپور کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ فلم ’سنجو ‘دیکھنے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں ،ایسی بات کہہ دی کہ رنبیر کپور بھی مسکرا اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکار رنبیر کپور کی گرل فرینڈ سمجھی جانے والی عالیہ بھٹ بھی فلم’سنجو‘دیکھ کر خاموش نہ رہیں اور لب کشائی کرتے ہوئے رنبیر کی اداکاری کو بہترین قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ’میں نے فلم دیکھی ہے جو کہ انتہائی شاندار اور لاجواب ہے اسے دیکھنے کے بعد میری پسندیدہ 10 فلموں کی فہرست میں فلم ’سنجو‘ پہلی فلم بن گئی ہے فلم میں رنبیر کی اداکاری غیر معمولی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے اپنی حقیقی اداکاری سے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا ہے‘۔
عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ’میں راجکمار ہیرانی کی بڑی مداح ہوں اور جب بھی ان کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو مجھ سے انتظار نہیں ہوتا اور فوری فلم دیکھتی ہوں، راجکمار ہیرانی ہدایت کاری میںبڑی صلاحیتوں کے مالک ہیں جوکہ فلم کو کامیاب بنانے کا فن جانتے ہیں جب کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں فلم سنجو کے ذریعے ایسے شخص کی سوانح عمری دیکھنے کا موقع ملا جوکہ حیات ہے ورنہ عموماً انڈسٹری میں ان کی زندگی پر فلم بنائی جاتی ہے جوکہ اس دنیا فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔

مزید :

تفریح -