"بلے"کےساتھ مل کرحکومت بنانے جارہاہوں:شیخ رشید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مخالفین مجھے ایک سیٹ کالیڈرکہتے تھے۔میں غریب لوگوں کی آوازہوں۔"بلے"کےساتھ مل کرحکومت بنانے جارہاہوں۔
دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ منتخب ہو کرحلقے میں سب سے پہلے ہسپتال بناوں گا۔ میں ووٹ کی بھیک نہیں مانگناچاہتا۔ پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی کے کارکن اپناووٹ ضائع نہ کریں۔ ملک سے لٹیروں اوربدمعاشوں کو نکال کردم لیں گے۔ حکومت میں آکراپنی زندگی کی بہترین سیاست کروں گا۔ پنجاب کی 56 کمپنیاں نہیں شہبازشریف کی فیکٹریاں ہیں، حنیف عباسی کےخلاف ایفی ڈرین کامقدمہ ہے۔ 4سال میں جتناقرضہ لیاگیا70 سال میں نہیں لیا-15 ہزارنوجوانوں کوروزگاردوں گا۔مخالفین مجھے ایک سیٹ کالیڈرکہتے تھے۔میں غریب لوگوں کی آوازہوں۔