فلم سنجو نے اب تک کتنے کروڑ کما لیے ؟دوسرے دن کی کمائی نے پہلے دن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فلم سنجو نے اب تک کتنے کروڑ کما لیے ؟دوسرے دن کی کمائی نے پہلے دن کو بھی پیچھے ...
فلم سنجو نے اب تک کتنے کروڑ کما لیے ؟دوسرے دن کی کمائی نے پہلے دن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم نےریلیز کے دوسرے روز 38 کروڑ60لاکھ کا بزنس کیا ہے اس طرح فلم کا دودن کا بزنس مجموعی طور پر 73 کروڑ35 لاکھ ہوگیا ہے۔ ترن آدرش نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کی چھٹی ہونے کے باعث فلم گزشتہ دودنوں کے مقابلے میں ز یادہ بزنس کرے گی اور100 کروڑ کا ہندسہ بآسانی عبور کرلے گی۔

واضح رہے کہ فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق فلم”سنجو“رواں سال کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوگی فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیامرزا، منیشا کوئرالہ، پاریش راول، کرشمہ تنا، انوشکا شرما اورسونم کپور شامل ہیں۔

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...